خاتون کی گاڑی چھیننے کے دوران شہری اور پولیس کی مدد سے ملزمان گرفتار

خاتون کی گاڑی چھیننے کے دوران شہری اور پولیس کی مدد سے ملزمان گرفتار

شہر قائد کے صدر علاقے میں ملزمان نے ایک خاتون کی گاڑی چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم بعد ازاں شہریوں اور پولیس کی کارروائی سے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

زبیر نذیر شیخ کے مطابق، خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ دکان سے سامان خرید رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے گاڑی چھین لی۔گاڑی کی پچھلی نشست پر خاتون کے تین چھوٹے بچے بھی موجود تھے، جن پر ملزمان کی نظر نہیں پڑی۔ملزمان گاڑی لے کر نمائش چورنگی کے قریب پہنچے اور بچوں کو گاڑی سے اتارنے لگے۔ اس دوران ایک سپاہی نے ملزمان کو مشکوک سمجھ کر قابو پانے کی کوشش کی، جس پر اردگرد موجود شہری بھی مشتعل ہو گئے اور دونوں ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچی اور زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق، بچوں کو بہفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔