حضرت شاہ حسینؒ کے سالانہ عرس کا آخری روز: خواتین کے لیے خصوصی انتظامات

حضرت شاہ حسینؒ کے سالانہ عرس کا آخری روز: خواتین کے لیے خصوصی انتظامات

حضرت شاہ حسینؒ، المعروف حضرت مادھو لعل حسینؒ کے سالانہ عرس و میلے کی تقریبات آج آخری روز منائی جا رہی ہیں، جو خصوصی طور پر خواتین کے لیے مختص ہے۔

آخری روز صرف خواتین کو مزار شریف پر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔عرس کی تقریبات مغرب کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید نے دربار کا دورہ کیا اور مینیجر اوقاف غلام رسول سے مکمل بریفنگ حاصل کی۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تقریبات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔خواتین زائرین کے لیے لنگر کا انتظام کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ اقدامات خواتین زائرین کی سہولت اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں، تاکہ عرس کی آخری روز کی تقریبات امن و امان کے ساتھ مکمل ہوں۔