کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب نے نجی سپر اسٹور میں آگ پر قابو پانے اور نشے کے عادی افراد کے خطرے پر زور دیا.
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن کے نجی سپر اسٹور میں لگنے والی آگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور عمارت میں موجود 24 سے 25 افراد کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔ آگ پر واٹر باؤزرز، فائر ٹینڈرز اور ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری قابو پایا۔انہوں نے نشے کے عادی افراد کو شہر کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد اکثر خطرناک مقامات تک پہنچ جاتے ہیں، اور گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگنے کی ایک وجہ بھی یہی تھی۔ میئر نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور پولیس کو منشیات اور نشے کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات دی گئی ہیں۔میئر کراچی نے فائر فائٹرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کے ایم سی ہر صورت میں آگ پر قابو پانے اور ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار رہتا ہے، اور شہر بھر میں فائر سیفٹی آڈٹس جاری ہیں۔