اسرائیل کا ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملہ، کارون پلانٹ کو نقصان

اسرائیل کا ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملہ، کارون پلانٹ کو نقصان

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں واقع اہم صنعتی شہر ماہشہر کے ایک پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق خوزستان کے ایک سیکیورٹی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ حملہ پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں پلانٹ کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم حکام نے ابھی تک کسی جانی نقصان یا مکمل نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے ماہشہر میں واقع پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

ماہشہر ایران کے اہم صنعتی اور توانائی مراکز میں شمار ہوتا ہے اور یہاں متعدد پیٹروکیمیکل تنصیبات موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے حملے خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور توانائی کی سپلائی پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ایرانی حکام کی جانب سے ابھی تک مکمل سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔