شیشہ ڈور کی سپلائی ناکام ،شہرسے5ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ویمن رٓس کورس پولیس نے شیشہ ڈور کی سپلائی ناکام بنا کر 5ملزم گرفتار کر لیے۔پولیس نے کریک ڈائون کے دوران قاتل ڈور فروخت کرنے والے 5 ملزموں علی حسن، منیب، ندیم، بوٹا اور شاہد کو خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کر کے شیشہ ڈور کی40 چرخیاں، دھاگہ اور ڈور بنانے کا سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کو کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزموں نے شیشہ ڈور تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔