پنجاب :پروٹوکول الائونس میں سو فیصد اضافے کی تیاری

ڈیوٹی افسروں اور ملا زمین کو یہ الائونس بنیادی تنخواہ کے برابر فراہم کیا جائے گا 
پنجاب کابینہ نے سیکرٹری اطلاعات کی سمری منظور کرلی ،جلد نوٹیفکیشن متوقع
لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب نے پروٹوکول ڈیوٹی دینے والے افسروں اور ملا زمین کی مالی مراعات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت سپیشل پروٹوکول الائونس میں 100 فیصد اضافہ منظور کر لیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد یہ الائونس ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر فراہم کیا جائے گا، یہ منظوری سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر پنجاب کابینہ نے دی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پروٹوکول ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کو بڑا ریلیف ملے گا اور ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی،ذرائع کے مطابق سپیشل الائونسز میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔