کوئٹہ(آئی این پی) گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الانس منظور کرلیا گیا، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو شدید مہنگائی میں مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے تمام مستقل ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الانس کی منظوری دے دی۔محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگیا