سکولز دوبارہ کھولنے سے پہلے نئی ہدایات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے سکولز میں طالب علموں کے تحفظ کیلئے  نئی ہدایات جاری کردی ہیں اور اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن سکولز پنجاب قیصر رشید کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پنجاب حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کی مکمل ذمہ دار ہے اس سلسلے میں 20 اور 21 فروری کو سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تفصیلی ہدایات جاری کی تھیں، یاد دہانی کے طو رپر دوبارہ توجہ دلائی جا رہی ہے، ان ہدایات کے تحت سکولز کے اوقات کار میں طالب علموں اور اساتذہ کرام کا تحفظ انتہائی اہم اور ضروری ہے۔