پابندی کے باوجود نجی سکولز کھولنے پر شوکاز نوٹس

لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا پرائیویٹ سکولز کیخلاف سخت ایکشن ، پابندی کے باوجود سکولز کھولنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے ۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ٹیموں نے تمام تحصیلوں کا وزٹ کیا اور کھلے سکولوں کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے اورتمام پرائیویٹ سکولز کو حکومتی احکامات پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایت کردی ،خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائیگی۔ سی ای او نذیر حسین چھینہ کا کہنا ہے کہ تمام فیلڈ افسروں کو سخت محکمانہ کارروائی اور سکولوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔