پرائیویٹ سکولز کی تنظیم کا پنجاب حکومت سے 3 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ

لاہور (یواین پی) پرائیویٹ اسکولز سلوشنز آف پاکستان نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں مزید تعطل سے بچنے کے لیے نجی تعلیمی اداروں کو 3 اگست سے کلاسز دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے کیوں کہ طویل گرمیوں کی تعطیلات کے باعث طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، اس لیے تعلیمی سلسلہ جلد از جلد بحال کیا جانا چاہئے۔اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز سلوشنز آف پاکستان کا ایک اجلاس تنظیم کے صدر ملک عبدالصمد کی زیر صدارت منعقد ہوا