سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے سینئر کالم نویس توفیق بٹ اور معروف اداکار احسن خان کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے اپنی سیاسی زندگی کے مختلف واقعات کالم نویس اور اداکار کے ساتھ شئیر کیے۔ انہوں نے توفیق بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں آپ کے کالم پڑھتا ہوں اور کافی رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔"ملاقات کا مقصد سیاسی اور سماجی مسائل پر کھل کر تبادلہ خیال کرنا اور رہنماؤں اور میڈیا شخصیات کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا بتایا گیا۔