لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔
عدالت نے دونوں کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر الزام تھا کہ انہوں نے قومی خزانے سے رمضان شوگر ملز کے لیے نالے بنانے کے لیے فنڈز فراہم کیے تھے۔ تاہم، نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنس اینٹی کرپشن کورٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو گیا، جس کی وجہ سے عدالت نے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے 3 فروری کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔