پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی ڈاکٹرز ڈے آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (آئی این پی) دنیابھر میں آج 30 مارچ کو نیشنل ڈاکٹرز ڈے منایا جا رہا ہے جس کا مقصد طبی شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات کو سراہنا ہے۔ اس دن کا باقاعدہ آغاز امریکہ میں 1990 میں قانون سازی کے ذریعے کیا گیا۔ اس موقع پر دنیا بھرمیں اور حجرہ شاہ مقیم سمیت پاکستان بھر میں ہسپتالوں اور طبی اداروں میں منعقدہ تقریبات میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز انسانی جانوں کے محافظ ہیں اور ان کی خدمات کسی بھی معاشرے کیلئے ناگزیر ہیں۔ شہریوں نے بھی اس دن کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرز کی خدمات کو اہم قرار دیا۔