ٹرمپ کے سعودی ولی عہد سے متعلق نازیبا الفاظ افسوسناک ہیں، علامہ طاہر اشرفی

سعودی ولی عہد ایران پرحملہ کرنے کے حامی نہیں اور امن کیلیے کوشاں ہیں:چیئرمین پاکستان علما کونسل
اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد سے متعلق نازیبا الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں علامہ طاہرمحمود اشرفی کہا ہے کہ امریکی صدر کے سعودی ولی عہد سے متعلق نازیبا الفاظ افسوسناک ہیں۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ولی عہد بہادر ہیں، فیصلہ اور صبر کی صلاحیت رکھتے اور عالمی شازشوں کو سمجھتے ہیں۔سعودی ولی عہد ایران پرحملہ کرنے کے حامی نہیں اور امن کیلیے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد پورا عالم اسلام غم کی کیفیت میں ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور ترکیے خطے میں امن کے لیے کوشاں ہیں، امریکا اور صہیونی لابی اس لیے پروپگینڈا کر رہی ہیکہ وہ ان کے ہاتھوں استعمال نہیں ہو رہے۔چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ صہیونی میڈیا اور عالمی رہنما جتنا بھی چاہییں عرب دنیا اس جنگ میں نہیں آئیگی۔