جنیوا(آئی این پی )عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس ادھانوم غیبریسس نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 9 پیرامیڈکس ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یہ حملے جنوبی لبنان کے مختلف دیہات میں اس وقت کیے گئے جب ایمرجنسی ٹیمیں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں کے باعث جنوبی لبنان میں صحت کی سہولیات شدید متاثر ہو رہی ہیں