ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات نے ایران کے ڈرونز اور میزائل حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر برطانیہ کے 70 شہریوں کو گرفتار کرلیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں10 برس تک سزائے قیدکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گرفتار افراد پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سینقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں برطانیہ کے سیاح، یو اے ای میں مقیم شہری اور جہازوں کا عملہ شامل ہے،