پیرس (آئی این پی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر سے پیرس میں شروع ہونے والی 2 روزہ ٹیکنالوجی سمٹ کی تشہیر کے دوران مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک منظر میں میکرون 1980 کی دہائی میں فرانسیسی گلوکار ڈیزیئرلیس کے مشہور گانے وائج وائج پر رقص کر رہے ہیں۔اسی طرح ایک اور ویڈیو میں انہیں جاسوس کامیڈی فلم میں شامل کیا گیا ہے، جس میں جین دوجرڈن کا کردار ادا کرنے والے فرانسیسی خفیہ ایجنٹ کے کارناموں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔