بچیاں اور خواتین اپنی تصاویر یا ویڈیوز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں محسن نقوی

 دنیا  بھر میں سائبر کرائم کی تعددا میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،  پاکستان میں بھی سائبر کیسوں کی تعداد بہت زیادہ ہے
کوئی آن لائن پیسے مانگے تو مت  ٹرانسفر کریں :لاہور میں این سی سی آئی اے  کے  دفتر  کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
لاہور (سپیشل رپورٹر‘آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے  دنیا  بھر میں سائبر کرائم کی تعددا میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان میں بھی سائبر کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ خواتین اور بچیوں سے درخواست ہے  وہ  اپنی تصاویر یا ویڈیوز کسی کے ساتھ شیئرنہ  کریں ۔ کوئی آن لائن پیسے مانگے تو مت  ٹرانسفر کریں ۔    ان خیالات کا اظہار انہوں نے  لاہور میں این سی سی آئی اے  کے  دفتر  کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔لاہور میں این سی سی آئی اے کے زونل ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کھلی کچہری لگائی، جہاں شہریوں بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد نے آن لائن ہراسانی، سائبر بلیک میلنگ اور مالی فراڈ سے متعلق شکایات پیش کیں۔  وزیر داخلہ نے شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات  جاری کیے۔ اس موقع پر این سی سی آئی اے لاہور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے‘  انہوں نے کہا  سائبر کرائم کے حوالے آگاہی مہم چلائیں گے ۔  جس میں بچیوں اور عام شہریوں کو آن لائن فراڈ، ہراسانی اور بلیک میلنگ سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ ایسے کیسز کی تعداد کم ہو ۔  اس وقت  دنیا بھر میں سائبر کرائم خطر ناک حد تک بڑھ رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ آن لائن ہراسانی کے کسی بھی واقعے میں ملوث شخص کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، چاہے وہ سرکاری ملازم ہو یا کوئی اور ہو