تہران آبنائے ہرمز کے ذریعے اس اثر کو مستقل معاشی فائدے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، رپورٹ
تہران (آئی این پی )ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کیلئے اپنی شرائط میں ایک اہم مطالبہ شامل کردیا جس کے مطابق ایران چاہتا ہے دنیا یہ مان لے آبنائے ہرمز پر اس کی مکمل خودمختاری ہے۔ آبنائے ہرمز وہ گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کے تقریبا 20 فیصد تیل اور ایل این جی کی ترسیل ہوتی ہے، اور حالیہ صورتحال نے اس کی اہمیت کو مزید واضح کر دیا ہے۔حالیہ کشیدگی کے دوران ایران نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ وہ اس اہم سمندری راستے پر کنٹرول رکھتا ہے۔ جہاز رانی بڑی حد تک ایران کی شرائط سے مشروط ہو چکی ہے، اور کئی ممالک اب براہِ راست تہران سے رابطہ کر کے اپنے جہازوں کے لئے محفوظ راستہ حاصل کر رہے ہیں