لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نیبینک ملازم کی بیٹی کا علاج بیرون ملک کروانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے بیرون ملک علاج کے قوانین پر تحریری جواب طلب کرلیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے توفیق الرحمٰن کی درخواست پر سماعت کی۔ موقف اختیار کیا گیا درخواست گزار حکومت کی زیر نگرانی چلنے والے بینک میں بطور منیجرفرائض سر انجام دے رہا ہے۔بیٹی دل کے ایک عارضے میں مبتلا ہے جس کے علاج کی سہولت پاکستان میں موجود نہیں۔ وفاقی حکومت بچی کو بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دے رہی۔