مالی تنگی کے باعث کفن اور قبر کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا:والد ،پولیس نے انتظام کردیا ،شرعی طریقے سے سپرد خاک
ملتان (کرائم رپورٹر)غربت سے تنگ ایک باپ اپنے جوان بیٹے کی لاش بغیر کفن کے تدفین کے لیے رشید آباد قبرستان لے آیا۔ بغیر کفن تدفین کی اطلاع پر لوہاری گیٹ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ متوفی دانش کے والد نے پولیس کو بتایا کہ شدید مالی تنگی کے باعث وہ کفن اور قبر کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے، جس پر انہوں نے مجبوری کے تحت بیٹے کو صرف ایک چادر میں لپیٹ کر دفنانے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکاروں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی جیب سے رقم دے کر کفن کا انتظام کیا اور تدفین کے عمل کو روکا۔ بعد ازاں پولیس کی مالی مدد سے متوفی کی شرعی طریقے سے تدفین مکمل کر دی گئی۔