سورج سے 36 ارب گنا بڑا بلیک ہول دریافت

برازیلیہ(آئی این پی )    ماہرین فلکیات نے ایک نہایت دیوقامت بلیک ہول دریافت کیا ہے جس کا حجم سورج سے 36 ارب گنا زیادہ ہے، یہ بلیک ہول ایک دور دراز کہکشاں LRG 3-757 کے مرکز میں واقع ہے، اس دریافت کا سہرا برازیل کی یونیورسیدادے فیڈرل ڈو ریو گرانڈے ڈو سل کے سائنسدان کارلوس میلو کارنیرو اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے۔