لبنانی سپیکر نے اسرائیل سے طے پانے والا فریم ورک معاہدہ مکمل طور پر مسترد کر دیا
اسرائیلی فوج کی شام کے درعا صوبے میں پیش قدمی، نئی چیک پوسٹ قائم کردی
بیروت، غزہ، دمشق ، تل ابیب(آئی این پی )لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدہ طے ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک بارپھر حملہ کرتے ہوئے حزب اللہ کے زیر زمین فوجی مرکز تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ غزہ پر اسرائیلی حملے میں 8 سالہ بچی سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے ‘ دوسری جانب لبنان کی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والا فریم ورک معاہدہ متضاد اور ناقابل عمل ہے۔لبنانی کی پارلیمینٹ کے سپیکر نبیہ بری نے کہا یہ معاہدہ اپنی موجودہ شکل میں نامنظور ہوگا اور نہ ہی نافذ کیا جا سکے گا