وائرس بولوئکو قصبے میں چمگادڑ کھانے سے پھیلا،مرنیوالوں میں 3بچے بھی شامل ہیں، عالمی ادارہ صحت
کنشاسا(آئی ا ین پی) افریقی ملک کانگو میں خطرناک وائرس نے خطرے کی گھٹنی بجادی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کانگو میں چمگادڑ سے پھیلنے والے وائرس سے چند گھنٹوں میں 53افراد ہلاک ہوگئے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق کانگو میں وائرس سے مرنیوالوں میں 3بچے بھی شامل ہیں، وائرس بولوئکو قصبے میں چمگادڑ کھانے سے پھیلا۔رپورٹ کے مطابق وائرس کی علامات میں بخار، خون بہنا، سر درد، جوڑوں کا درد شامل ہے۔ وائرس کی علامات 48 گھنٹے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔