ہمایوں کبیر نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا اہتمام کیا , ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں سخت ترین سکیورٹی کے درمیان بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا، نامعلوم شخص کی جانب سے تعمیر کیلئے 8 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں گزشتہ روز بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کی 33 ویں برسی کے موقع پر منعقد کی گئی ہے، سنگ بنیاد کی تقریب نے ریاست بھر میں کشیدہ فرقہ وارانہ صورتحال پیدا کردی ہے، اس لئے نتظامیہ کی جانب سے بھاری سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ تقریب کا آغاز تقریبا 12 بجے قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مسجد کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے سینکڑوں کلومیٹر دور سے بھی مسلمان آئے