ڈیرہ اسماعیل خان سے گیس اور تیل نکالا جارہا ہے مگر مقامی آبادی اس کے ثمرات سے محروم ہے
پشاور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے درازندہ کے کوٹ پلک گیس فیلڈ سے پنجاب کی جانب گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے قدرتی وسائل پر سب سے پہلے اسی صوبے کی عوام کا حق ہے جسے کسی صورت سلب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ سے گیس اور تیل نکالا جارہا ہے مگر مقامی آبادی اس کے ثمرات سے محروم ہے جبکہ وسائل دوسرے صوبوں کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئین، وفاقی اصولوں اور مقامی عوام کے حقوق کے خلاف ہے۔