کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے کسٹمز حکام کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے منسلک نجی کمپنیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کا مقدمہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے ضبط شدہ ڈیزل، آئل ٹینکرز اور سیل کی گئی املاک درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ جسٹس سلیم جیسر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کیا۔درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کسٹمز حکام نے ان کے مکلوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 8 لاکھ 90 ہزار لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل منتقل کرنے کا الزام عائد کیا، حالانکہ تمام لین دین سرکاری نیلامی اور قانونی ادائیگی کے ذریعے کیا گیا تھا۔