ضبط شدہ سونے کی اینٹیں واپس نہ کرنے پر کلکٹر کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضبط شدہ سونے کی اینٹیں واپس نہ کرنے پر کلکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ضبط شدہ سونے کی اینٹوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے سونے کی اینٹوں کے عوض تقریبا 48 لاکھ روپے کی ادائیگی کی پیشکش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کلکٹر کو شوکاز نوٹس جاری اور 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا