جعلی میڈیسن کمپنی کے مالکان کی ضمانتوں میں آئندہ سماعت تک توسیع ‘ایف آئی اے سے ریکارڈ اور شواہد طلب
اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے جعلی میڈیسن کمپنی کے مالکان کی ضمانتوں میں آئندہ سماعت تک کی توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے سے کیس کا تمام ریکارڈ طلب کرلیاہے اورڈریپ وکیل سے ملزمان کے خلاف مزید شواہد طلب کرلئے ہیں۔جسٹس عقیل عباسی نے کہاہے کہ گلی کوچوں میں تو فارماسیوٹیکل کمپنی نہیں ہوسکتی ادویات بن رہی تھیںکوئی چارپائی نہیں جو بغیر اجازت کے بنائیں انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔جسٹس جمال مندو خیل کی سربراہی میں فاضل بنچ نے سماعت کی اس دوران سریہ کے وکیل نے۔وقف اختیارکیاکہ ملزمان جعلی ادویات بنا کر بیرون ممالک بھجوا رہے تھے۔یونائیٹڈ نیشن نے ان ادویات کے حوالے سے لکھا تھا۔جسٹس ملک شہزادنے کہاکہ ہر روز جعلی ادویات کی وجہ سے لوگ مرتے ہیں لائسنس نہیں دیا جاسکتا کہ جعلی ادویات بناؤ مارو لوگوں کو۔وکیل ملزمان نے کہاکہ ہمارا کمپنی سے کوئی تعلق نہیں نہ رینٹ ایگریمنٹ،نہ ملکیت ہمارے نام پر ہے۔جسٹس عقیل عباسی نے کہاکہ گلی کوچوں میں تو فارماسیوٹیکل کمپنی نہیں ہوسکتی ادویات بن رہی تھی کوئی چارپائی نہیں جو بغیر اجازت کے بنائیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ڈریپ ملزمان کے حوالے سے شواہد تو دے ۔جسٹس ملک شہزادنے کہاکہ ملزمان بتائیں کہ ڈریپ کی کیا دشمنی جو آپ پر کیس بنایا ؟ ضیا خالد سمیت تین ملزمان نے سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کیس کو آئیندہ جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔