پشاور (آئی این پی)پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور حملے کے دوران وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی موجودگی کی رپورٹ عدالت میں تصدیق کردی ہے۔پشاور کی مقامی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کے دوران پشاور کے تھانہ شرقی کی پولیس نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی کی موقع پر موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔وکیل ریڈیو پاکستان کے مطابق تفتیشی افسر نے چالان کرنے کیلئے وقت مانگا ہے،عدالت نیتفتیشی افسر کو چالان جمع کرنے کا حکم دے دیا ہے، پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم ، کامران بنگش اور دیگرنامزد ہیں