لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقے میں فلیٹ سے 25 سالہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق 25 سالہ خاتون ارشمہ بیوٹیشن کا کام کرتی تھی اور فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھی،لاش ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی،واقعے کی خودکشی سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔