لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ2025 کے انعقاد پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کا ممکنہ شیڈول سامنے ا?گیا۔اس بار ایشیا کپ کا انعقاد چوں کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جارہا ہے اس لیے شائقین کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے، تاہم پاک بھارت کشیدگی کے سبب ایشیا کپ کپر غیریقینی کے بادل تھے لیکن اب ٹی20 ایشیا کپ2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 12 سے 28ستمبر تک منعقد ہوگا، ایشیا کپ2025 یو اے ای کے میدانوں میں منعقد ہوگا۔پاکستان اور بھارت سمیت 6ٹیمیں ایشا کپ میں حصہ لیں گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور جاری تناؤ کے سبب ایونٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان موجود ہے۔