لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ایم سی ٹو کی قومی شاہراہوں پر چوری کی وارداتوں کے خلاف بڑی کارروائی، موٹروے ایم فور پر ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب حفاظتی باڑ اور اسٹیل بارز چوری کرنے والے مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق ملزمان قومی اثاثے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ حفاظتی باڑ اور اسٹیل بارز بھی برآمد کر کے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف استغاثہ جمع کرا دیا گیا ہے اور مقدمات درج کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی سے قومی املاک کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔