موٹر وے کی حفاظتی باڑ کاٹنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس نے لاہور کے قریب حفاظتی باڑ کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس افسروں  نے دوران پٹرولنگ مشکوک شخص کو حفاظتی باڑ کاٹتے دیکھا۔  افسروں  کے پہنچنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی،  تعاقب کرکے کوٹ عبدالمالک کے رہائشی ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔