نجی کمپنی کے مالک سے46 کروڑ روپے ہتھیا لئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھائونی کے علاقے میں نجی کمپنی کے مالک کی 46 کروڑ روپے کی رقم ہتھیا لی گئی ایف آئی آر متن کے مطابق احمد خان کا مختلف کمپنیوں کے ساتھ کاروباری معاہدہ ہوابعد ازاں بقایا رقم چھیالیس کروڑ پچاس لاکھ بچی سلمان طاہر عدنان وغیرہ نے احمد کو کہا کہ آپکی رقم امانت ہے کچھ عرصہ بعد رقم کا تقاضا کیاتو ملزمان نے آگے سے دھمکیاں دینا شروع کردیں کوئی رقم نہیں ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔