چارسدہ: رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی قتل

ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کیساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا،لاشوں کو شبقدرہسپتال منتقل کردیا گیا
چارسدہ(آئی این پی )چارسدہ کے تھانہ سرو کے حدود دلہ زاک میں رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔