رشتے کے تنازع پر خاتون قتل

36سالہ کرن شہزادی 3 بچوں کی ماں ، بھائی کیلئے کزن کا رشتہ لینے آئی تھی 
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں رشتے کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ لیاقت آباد کے علاقے میں رشتے کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے 36سالہ کرن شہزادی کو قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق مقتولہ کی شناخت 36 سالہ کرن شہزادی کے نام سے ہوئی،مقتولہ شادی شدہ تھی اور 3 بچوں کی والدہ تھی مقتولہ اپنے بھائی کیلئے چاچا زاد کزن کا رشتہ لینے آئی تھی،مقتولہ کے اسرار کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر سینے پر فائر مار کر قتل کیا،ملزم مقتولہ کا چاچا زاد بھائی ہے ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے اورملزم کو جلد گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔