واشنگٹن(آئی این پی)سوڈان کو ایک بار پھر دنیا کے بدترین انسانی بحران کا شکار ملک قرار دیا گیا ہے اس کے بعد فلسطینی علاقے، جنوبی سوڈان، ایتھوپیا اور ہیٹی کا نمبر آتاہے ۔یہ بات بین الاقوامی امدادی تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی جاری کردہ تاز ہ واچ لسٹ میں کہی گئی ہے ۔رپورٹ میں دنیا کے ان 20 ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں انسانی بحران مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔ آئی آر سی کے مطابق سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ یہ دنیا کا سب سے بڑا نقل مکانی کا بحران بن چکا ہے۔آئی آر سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ سوڈان میں جاری بحران کسی حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ عالمی بے عملی، غلط فیصلوں اور تاخیر کا شاخسانہ ہے