بھارت:مذہبی تقریب میں ہاتھی بے قابو، ویڈیو وائرل

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی شہر احمد آباد میں مذہبی تقریب رتھ یاترا کے دوران ایک ہاتھی اچانک پرجوش ہوکر بے قابو ہوگیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ہاتھی کو انجیکش لگا کر قابو میں کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق احمد آباد میں ہونے والی مذہبی تقریب اس وقت شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی جب جلوس میں شامل 18 ہاتھیوں میں سے 3 ہاتھی بدک ہو گئے،ملک بھر سے سیکڑوں زائرین تیوہار میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے۔