بھارت: میلے میں ہاتھی بدک گیا، 17افراد زخمی

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست کیرالہ میں تہوار منانے کے دوران ایک ہاتھی بدک گیا جس نے میلے میں تباہی مچا دی اور 17افراد کو زخمی کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ رات کیرالہ کے ملاپورم ضلع میں ایک تہوار کے دوران ایک ہاتھی بے قابو ہو گیا جس کے حملے میں کم از کم 17 افراد زخمی ہو گئے۔ میلے میں موجود ایک شخص کو شدید چوٹیں آئیں۔شمالی کیرالہ کے علاقے ترور میں پوتھیانگڈی تہوار میں بہت سے لوگ جمع ہوئے۔ تقریب میں سونے سے سجے پانچ ہاتھی لائے گئے تھے، اور ہجوم ان کی ویڈیوز بنانے میں مگن تھا۔ لیکن پھر انہیں میں سے ایک ہاتھی آپے سے باہر ہوگیا اور ہجوم کی طرف لپکا۔ ہاتھی کے مالک نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی، مگر کامیاب نہ ہوسکا۔