بھارت میں جنگلی ہاتھی نے جرمن سیاح کو مار ڈالا، ویڈیو وائرل

نئی  دہلی (آئی این پی)بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے جنوبی علاقے میں 77 سالہ جرمن سیاح جنگلی ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ٹائیگر ویلی کے جنگلی علاقے میں پیش آیا، جو اپنی قدرتی جنگلی حیات کے لیے مشہور ہے۔ جرمن سیاح ایک کرائے کی اسکوٹر پر پہاڑی جنگلی راستے پر سفر کر رہا تھا۔پولیس کے مطابق، سیاح نے دیگر مسافروں کی وارننگز کو نظرانداز کیا، جو پہلے ہی ہاتھی کو دیکھ کر محفوظ فاصلے پر رک چکے تھے