میرانشاہ (آئی این پی )شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج پیر کو کرفیو نافذہو گا ،ا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر محمد یوسف کریم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کرفیو آج صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گا اور اس دوران تمام شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور کرفیو کے اوقات میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔