سکیورٹی خدشات،شمالی وزیرستان میں2تا3نومبرکر فیو نافذ

پشاور (خصوصی رپورٹ )شمالی وزیرستان میں دو روزکیلئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنریوسف کریم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان بھر میں 2 اور3نومبر کو کرفیو نافذ رہے گا، تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر میں کرفیو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نافذکیاجا رہا ہے۔