امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں

اسلام آباد (آئی این پی )امریکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے اسٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کی درخواست دینے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کو پبلک کریں تاکہ امریکی حکام ان کی شناخت اور سکیورٹی ویٹنگ کر سکیں۔یہ ہدایات امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئیں، جو اس ہفتے دہلی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی توسیع ہیں۔بیان کے مطابق تمام افراد جو F، M یا J کیٹیگری کے غیر امیگریشن ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہیں، وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس کے پرائیویسی سیٹنگز کو پبلک پر سیٹ کریں تاکہ ان کی شناخت اور امریکا میں داخلے کے اہل ہونے کی تصدیق کی جا سکے۔