عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے سخت ویزا شرائط جاری کر دیں

فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے افراد کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی
 50 سال سے کم عمر کے اکیلے مرد زائرین کے عراق میں داخلے پر  بھی پابندی عائد کردی گئی
اسلام آباد (آن لائن)عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے سخت ویزا شرائط جاری کر دیں عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے متعدد سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور نے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو ان قوانین کی مکمل پابندی کی ہدایت کر دی ہے۔نئی ویزا پالیسی کے اہم نکات درج ذیل ہیں فیملی ویزا پر اکیلے سفر  فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے افراد کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔50 سال سے کم عمر مرد: 50 سال سے کم عمر کے اکیلے مرد زائرین کے عراق میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ویزا فیس غیر واپسی: ویزا مسترد ہونے یا انٹری نہ ملنے کی صورت میں ویزا فیس واپس نہیں کی جائے گی ایک ہی ویزا عاشورہ اور اربعین دونوں تقریبات کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔۔عراقی ویزا صرف 30 دن کے لیے معتبر ہوگا۔ویزے کی مدت سے زائد قیام پر جرمانہ، بے دخلی اور تاحیات عراق میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔