لاہور (آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکیورٹی فورسز کو 14 خوارج کے جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے-وزیراعلیٰ نے شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے 13 بہادر جوانوں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ پاکستان کے امن، سلامتی اور ترقی کے دشمنوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔