سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع

سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔سماعت کے دوران اسد قیصر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جبکہ ان کی وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔وکیل عائشہ خالد نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر بیرونِ ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکے، تاہم وہ باقاعدگی سے عدالتی کارروائی کا حصہ بنتے رہے ہیں۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔