پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 901 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہو گیا۔ ایکسچینج ریٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت 277.82 روپے سے کم ہو کر 277.81 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں اور معاشی عوامل کے باعث حصص بازار میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ہے، جبکہ زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی تبدیلی دیکھی گئی۔