پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں سرمایہ کاروں کی محتاط سرگرمی کے باعث مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔
کاروبار کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای 100 انڈیکس 688 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 76 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.84 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کار ملکی و عالمی معاشی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ پر بھی نظر برقرار ہے۔