پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1,849 پوائنٹس گر گیا، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1,849 پوائنٹس گر گیا، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1,849 پوائنٹس کی کمی کے بعد 184,405 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 186,255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ نے منفی رجحان کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت 278.10 روپے سے کم ہو کر 278.08 روپے پر آ گئی۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور عالمی و مقامی معاشی عوامل کے باعث ابتدائی کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مارکیٹ کی سمت میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔